چین میں گزشتہ برس 210,000 ٹی وی ڈرامے نشر ہوئے

اے پی پی  |  May 09, 2024

بیجنگ۔9مئی (اے پی پی):چین میں گزشتہ برس 210,000 ٹی وی ڈرامے نشر ہوئے ،”دی ناک آؤٹ” اور “بلاسمز” کامیاب ترین فلمیں رہیں۔

شنہوا نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن (این آر ٹی اے)کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے حوالےسے بتایا کہ گزشتہ برس ملک بھر میں مجموعی طور پر 156 نئے ٹی وی ڈرامے تیار کیے گئے اور ریلیز کیے گئے، جن کی کل 4,600 اقساط ہیں۔

این آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں ٹی وی پر نشریات کے لیے تقریباً 67,400 گھنٹے فلمیں اور ٹی وی ڈرامے تیار کیے گئے، جس میں سال بہ سال 11.4 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ اس طرح کی نشریات کا کل دورانیہ 0.4 فیصد بڑھ کر 8.82 ملین گھنٹے تک پہنچ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More