اسرائیل کے فوجی آپریشن میں شدت کے بعد 80 ہزار فلسطینی رفح سے نقل مکانی کر چکے ہیں، یو این آر ڈبلیو اے

اے پی پی  |  May 10, 2024

مقبوضہ بیت المقدس۔10مئی (اے پی پی):فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ( یو این آر ڈبلیو اے )نے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیل کےفوجی آپریشن میں شدت کے باعث 3 دن کے دوران 80 ہزار فلسطینی نقل مکانی کر چکے ہیں۔

اردو نیوز کے مطابق یو این آر ڈبلیو اے نے ایکس پر بتایا کہ 6 مئی سےاسرائیلی فوجی آپریشن میں شدت کے باعث تقریباً 80 ہزار افراد رفح سے نقل مکانی کر کے کہیں اورمقام پر پناہ کی تلاش میں ہیں۔ایجنسی نے خبردار کیا کہ ان خاندانوں کی تکلیف ناقابل برداشت ہے، ان کے لئے کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں ہے۔

پیر کو اسرائیل نے مشرقی علاقے خالی کرانے کے احکامات جاری کیے تھے جہاں ایک لاکھ افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ اسرائیل رفح میں مکمل زمینی آپریشن کرے گا یا نہیں۔دوسری جانب امریکا جو رفح آپریشن کی مخالفت کر چکا ہے کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے شہریوں کے تحفظ کے لیے قابل عمل منصوبہ پیش نہیں کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More