فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ

اے پی پی  |  May 10, 2024

پیرس ۔10مئی (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے سینڈیلن فرانس میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان اور ان کے کوچ پیئر ڈیفرنس سے ملاقات کی۔

پیرس میں پاکستان کے سفارت خانہ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق سفیر عاصم افتخار احمد کو اولمپکس کے رن اپ میں جاری کوالیفکیشن ایونٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے ایونٹ میں جگہ بنانے اور پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ پاکستانی سفیر نے فرانس کے تربیتی مرکز میں ایونٹنگ، ڈریسیج، شو جمپنگ اور کراس کنٹری میں عثمان خان کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان کے گھوڑے معراج (ایڈن ڈو ویریٹ) پر سواری بھی کی۔ سفیر نے پیرس اولمپکس 2024 کے لیے عثمان خان کی تربیت کے سلسلے میں پیئر ڈیفرنس کے جذبے اور عزم کو سراہا۔

انہوں نے پیئر ڈیفرنس کا سینڈیلن فرانس میں ان کی تربیتی سہولت میں مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ پاکستان جیولن، شوٹنگ اور دیگر مقابلوں میں بھی شرکت کرے گا جبکہ پیرس اولمپکس 2024 میں گھڑ سواری کے لیے بھی امیدیں وابستہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More