آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ جھکڑ /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  May 18, 2024

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ جھکڑ /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم اسلام آباد، پنجاب اور خيبر بختونخوا کے میدانی علاقوں آندھی/گردآلود ہوائیں ریکارڈ ہوئی جبکہ خيبر بختونخوا اوربلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خيبر بختونخوا ميرکھانی 03، کلام 02، بنوں، دروش01، بلوچستان: قلات میں 01 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ہفتہ کوریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 49، دادو، جیکب آباد 48، پڈعیدن اور سکرنڈ میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More