موسم گرم اور خشک رہے گا ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

ہم نیوز  |  Jun 16, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج کہیں کہیں بارش کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات نے خبیر پختونخوا کے بالائی علاقوں اور پنجاب کے چند مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 18 سے 22 جون تک بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے۔

بحیرہ عرب کی نم ہوائیں ملک میں داخل ہونے کا امکان، معمول سے زیادہ بارشوں کا خدشہ

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر اور سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ گوجرانولہ 46، حافظ آباد، جیکب آباد، جہلم، سرگودھا، ڈی جی خان، لیہ، قصور 45 ، دادو، اٹک 44 ،لاہور ، اسلام آباد 43، ملتان، سکھر، نوابشاہ، پشاور، مظفر آباد 42 ، کراچی 38 ، کوئٹہ 37 اور گلگت میں 36 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More