میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ہم نیوز  |  Jun 16, 2024

فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران میدان عرفات میں 34 سالہ پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، رواں حج سیزن میں یہ دوسرے بچے کی پیدائش ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے دوران لاکھوں فرزندان اسلام نے میدان عرفات میں خطبہ حج سنا، اس دوران ایک پاکستانی خاتون کو لیبر پین ہوا۔

حج کیلئے گئی نائیجیرین خاتون کے ہاں بچے کی ولادت، نام محمد رکھ دیا

پاکستانی خاتون وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات میں ہی موجود تھیں، جس پر انہیں فوری طور پر جبل رحمت اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ پہنچایا گیا، جہاں انہیں بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری دی گئی۔

جبل رحمت اسپتال کے ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

بچے کی پیدائش پر ماں اور والد کو چھٹی دینے سے متعلق بل منظور

اس سے قبل 30 سالہ نائیجیرین خاتون کے ہاں مکہ مکرمہ میں مند بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جو رواں حج سیزن کے دوران پہلے بچے کی ولادت تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More