اس سال 18لاکھ سے زیادہ افراد نے حج ادا کیا،سعودی شماریات اتھارٹی

ہم نیوز  |  Jun 16, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر سے 18لاکھ 33ہزار 164عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی۔ ان میں سے 16لاکھ 11ہزار 310عازمین حج دنیا بھر کے ملکوں سے حج کرنے آئے تھے۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے کہا ہے کہ ملکی حجاج کرام کی تعداد 2لاکھ 21ہزار 854رہی۔ ان ملکی حجاج میں سعودی شہری اور سعودی رہائشی دونوں طرح کے افراد شامل ہیں۔

کرکٹ کے علاوہ بھی دیگر کھیل اور کھلاڑی ہیں، علی ظفر

اتھارٹی کے اعدادو شمار کے مطابق اندرون و بیرون ملک مقیم عازمین حج کی مجموعی تعداد میں سے مرد عازمین حج کی تعداد 9لاکھ 58ہزار 137رہی اور خواتین کی تعداد 8لاکھ 75ہزار 27رہی۔مملکت کے باہر سے آنے والے عازمین حج میں سے عرب ملکوں سے آنے والے عازمین کا تناسب 22.3فیصد رہا۔

ایشیائی ممالک سے 63.3فیصد، افریقی ملکوں سے 22.3فیصد اور یورپی، شمالی و جنوبی امریکہ و آسٹریلیا سے آنے والے حجاج کرام کی تعداد 3.2فیصد تھی۔

روس ، جیل میں گارڈز کو یرغمال بنانے والے 5 قیدیوں کو ہلاک کر دیا گیا

مملکت سے باہر سے آنے والے عازمین حج میں سے 15لاکھ 46ہزار345ایئرپورٹس کے ذریعے پہنچے، 60ہزار 251حجاج کرام بری راستوں اور 4 ہزار 714حجاج کرام بحری پورٹس سے سعودی عرب داخل ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More