میکڈونلڈز میں ہنگامہ آرائی، مظاہرین کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ

اردو نیوز  |  Jun 16, 2024

اسلام آباد پولیس نے جمعے کی رات ایف نائن پارک میں موجود غیرملکی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کی جانب سے سے درج کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ رات مسلح مظاہرین نے اپنے احتجاجی مظاہرے کے دوران خواتین کو زدوکوب کیا اور پولیس پر فائرنگ کی۔

’مظاہرین نے ڈنڈے، راڈ اور پتھر اٹھا کر میکڈونلڈ کے داخلی راستے کو بند کر کے نعرے بازی کی۔مسلح مظاہرین پولیس پر حملہ آور بھی ہوئے اور اسلحہ بھی چھین لیا۔پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں مزید بتایا گیا کہ مظاہرین نے احتجاج کے دوران پولیس کی وردیاں پھاڑ دیں اور اہلکاروں پر سیدھے فائر بھی کیے۔

واضح رہے کہ احتجاجی مظاہرین غزہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے فاسٹ فوڈ چین کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ڈنڈوں سے حملے کے نتیجے میں ایس پی پولیس زخمی ہوئے: مقدمہ  پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں پولیس کے ایس پی سٹی زون خان زیب زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس پر فائرنگ کرنے والے مظاہرین جنگل کے راستے فرار ہوئے: مقدمہ متن اسلام آباد پولیس کے مطابق مظاہرین پولیس پر فائرنگ کرنے کے بعد جنگل کے راستے فرار ہو گئے جبکہ مظاہرین کی جانب سے میکڈونلڈز کے اندر موجود سٹاف کو حبس بے جا میں بھی رکھا گیا۔واقعے کے بعد اسلام آباد پولیس کے ترجمان تقی جواد نے اپنے بیان میں کہا کہ میکڈونلڈز میں احتجاج کرنے پر شہریوں نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ’شہریوں نے ہیلپ لائن 15 پر کال کی جس کے بعد ایس پی سٹی موقع پر پہنچ گئے‘ (فائل فوٹو: وِکی پیڈیا)

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’کال موصول ہونے کے ردعمل میں ایس پی سٹی خان زیب پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے مظاہرین کو منتشر ہونے کا کہا گیا، تاہم انہوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔‘پولیس ایف آئی آر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے: ترجمان جماعت اسلامی اسلام آباد پولیس کی جانب سے میکڈونلڈز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے والی طلبہ تنظیم کے کارکنوں کے خلاف درج مقدمے کی جماعت اسلامی نے مذمت کی ہے۔جماعت اسلامی اسلام آباد کے ترجمان عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ پُرامن طلبہ کے خلاف دہشت گردی کی دفعات بھونڈا مذاق ہے جبکہ ایف آئی آر پولیس کے اپنے موقف کے بھی خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس خواتین کو ہراساں کرنے، اسلحہ رکھنے اور فائرنگ کرنے کے ثبوت سامنے لائے۔ پولیس کی جانب سے طلبہ پر تشدد کے بے بنیاد الزامات سمجھ سے بالاتر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More