راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں گھر کے اندر گیس لیکیج دھماکا ، 7 افراد زخمی

ہم نیوز  |  Jun 17, 2024

راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں گھر کے اندر گیس لیکیج دھماکے سے 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گلی سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں لیکیج تھی جس کے باعث گیس گھر میں داخل ہوئی اور بجلی کا بٹن دبانے سے زوردار دھماکا ہوا۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں گیس لیکیج سے دھماکا ، ماں بیٹی جاں بحق

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ گیس لیکیج دھماکے سے  7 افرادجھلس کر زخمی ہو گئے ، زخمی ہونے والوں میں گھر کے مکین اور گلی میں قربانی کرنے والے قصاب شامل ہیں ، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More