قومی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی ، بابر اعظم اور محمد عامر سمیت 6 کھلاڑی نہیں آئیں گے

ہم نیوز  |  Jun 17, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کل وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے تاہم کپتان بابر اعظم سمیت 6 کھلاڑی ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے۔

قومی ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہونے کے بعد اب کرکٹرز میامی سے وطن واپسی کا سفر شروع کریں گے تاہم بابراعظم ،عماد وسیم، محمد عامر، حارث رؤف، شاداب خان اور اعظم خان امریکا میں قیام کریں گے۔

بابر اعظم نے شاہین پر دباؤ ڈالنے کیلئے عامر کو ٹیم میں شامل کیا، باسط علی کا دعوی

 کرکٹرز پہلے دبئی پہنچیں گے جہاں سے مختلف پروازوں میں اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے ، کھلاڑی 19 جون کی علی الصبح پاکستان پہنچیں گے اور بابراعظم 22 جون کو پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ورلڈکپ اسائنمنٹ کے بعد اپنے گھر روانہ ہوں گے جبکہ محمد عامر ایک دو روز امریکا میں رکنے کے بعد ڈربی شائر جوائن کرنے انگلینڈ جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More