بھارت جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے ، کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیا جائیگا ، آرمی چیف

ہم نیوز  |  Jun 17, 2024

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت انتخابات کے بعد پاکستان کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈہ اور اشتعال انگیزیاں کر رہا ہے ،کسی بھی اشتعال انگیزی یا علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا موثر جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عید لائن آف کنٹرول حاجی پیر سیکٹر پر منائی ،آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے فرنٹ لائن پر افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، باہمی تعلقات پر اطیمنان کا اظہار

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی، اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اس کے علاوہ آرمی چیف نے جوانوں کے بلندحوصلوں کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بطور فوجی ہم اپنے گھروں اور پیاروں سے دور عید منانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر یو این قراردادوں کے مطابق پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا اور مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد پر گفتگو کی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ملاقات

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے، بھارت جعلی پروپیگنڈا کرتے ہوئے کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More