معیشت کی بہتری میں سعودی عرب اور چین نے بہت ساتھ دیا: رانا ثنااللہ

اردو نیوز  |  Jun 17, 2024

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ و مشیر وزیراعظم پاکستان رانا ثنااللہ خاں نے کہا ہے کہ ’ملکی معیشت کو بہتر کرنے میں چین، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک نے بہت ساتھ دیا۔‘

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد پبلک سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت پاکستان کو معاشی دلدل سے نکالنے میں لگی ہوئی ہے۔

’لیکن 2017 اور 2018 میں  میں ہونے والی سازش کی وجہ سے پاکستان کو جو ناقابل تلافی نقصان ہوا اس کے ازالہ کے لیے کچھ وقت درکار ہو گا۔‘

انہوں نے کہا کہ رواں سال بڑی محنت اور جدوجہد کے ساتھ آئی ایم ایف کے ساتھ وہ معاہدے کیے گئے ہیں جس سے عام آدمی کی زندگی زیادہ متاثر نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف عید کے بعد پارٹی کی تنظیمی سرگرمیاں شروع کریں گے اور میاں نواز شریف کی قیادت میں پارٹی کے لیے تنظیمی اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم نے معیشت کو بہتر کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے اورہر ممکن کوشش کی گئی ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو نرم کروایا جائے۔

’امید ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو گا اور آئندہ سال ہم اس سے جان چھڑوالیں گے۔‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جمہوریت پسند لیڈر ہیں تاہم مولانا فضل الرحمان کی پی ٹی آئی سے ملاقات ایک الگ معاملہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More