بانی پی ٹی آئی انقلاب اور بدلے کی سیاست نہ کریں، خواجہ آصف کا بانی پی ٹی آئی کو مشورہ

ہم نیوز  |  Jun 17, 2024

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی انقلاب اور بدلے کی سیاست نہ کریں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے معاملات خراب نہیں ہوئے، مخلوط حکومت میں کبھی کبھار کچھ مسائل پیدا ہو جاتے ہیں اور ان کا حل بھی کیا جاتا ہے ، سیاست امکانات کا کھیل ہے، جس میں ناممکن کو ممکن بنانا ہوتا ہے۔

پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کردار ملنے کے بعد دس سال سے سیاست دشمنی میں بدل چکی ہے، میثاق جمہوریت میں ایسی سیاست کے دروازے بند تھے لیکن یہ دروازہ تحریک انصاف نے پہلے سے زیادہ شدت سے کھولا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو اوپر سے طے کرنا ہوگا، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 60 ہزار ہے اور الاؤنسز ملتے ہیں، میں کرپٹ ادارے یا سیاست میں کرپشن سے انکار نہیں کرتا، ان میں سے اکثر کو حلال روزی روٹی بھی ہضم نہیں ہوتی، وہ اس کرپشن کے اتنے عادی ہو چکے ہیں۔

رواں سال کے مالی بجٹ سے ملک معاشی بحران سے باہر نکل آئے گا، رانا ثنا اللہ

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ میرا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ وہ انتقام اور انقلاب کی سیاست نہ کریں، بلکہ قومیت کی سیاست کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More