وزیراعظم کی افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

ہم نیوز  |  Jun 17, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان سے ٹیلفونک رابطہ کر کے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کویتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم نے سرحدوں پر اپنے وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ افواج پاکستان کے سربراہان نے پیشہ ورانہ قیادت میں دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم شہداء کو خراجِ عقیدت اور ان کے اہلِخانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More