2025 پاکستان کی بہتری، خوشحالی اور ترقی کا سال ہوگا،رانا تنویر حسین

ہم نیوز  |  Jun 17, 2024

وزیر صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف اور انکی ٹیم کی محنت سے 2025 پاکستان کی بہتری، خوشحالی اور ترقی کا سال ہوگا۔

رانا تنویر حسین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی 100 دن کی کارکردگی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ہر شعبے میں حکومت نے ریکارڈ کام کئے ہیں ،قوم سے وعدہ ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک معاشی طور مستحکم ہورہا ہے بہت جلد ترقی کی منازل طے کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More