عیدالاضحیٰ کاپہلاروز، وزیرداخلہ کی ہدایت پراسلام آباد میں زیروویسٹ آپریشن مکمل

ہم نیوز  |  Jun 17, 2024

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد میں عید الاضحی کے پہلا روز زیرو ویسٹ آپریشن مکمل کیا گیا۔ 

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کے کام میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔عید کے پہلے ،دوسرے اور تیسرے روز اسلام آباد کے تمام علاقوں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔

وزیراعظم کی افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی عوامی شکایت پر بلا تاخیر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس حوالے سے اسلام آباد سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم قائم، زیرو ویسٹ آپریشن کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

اسلام آباد میں 2500 سے زائد عملہ اور 200 سے زائد گاڑیاں اور مشینری فیلڈ میں موجودہیں ۔ آلائشیں تلف کرنے کے لئے سی ڈی اے نے پہلی مرتبہ شہریوں کو مفت بائیو ڈیگریڈایبل بیگز تقسیم کیے گئے ہیں۔ بائیوڈیگریڈایبل بیگز کچھ عرصہ بعد قدرتی طور کچرے میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آلائشیں نالوں، جنگلوں وغیرہ میں نہ پھینکیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری واٹس ایپ پیغام (What’s App Message) یا ایس ایم ایس(SMS) کے ذریعے نمبر 03355001213 پر اپنی شکایات بھیج سکتے ہیں۔صفائی ایکشن پلان پر عیدالاضحیٰ کے دوسرے اور تیسرے دن بھی عمل درآمد جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More