سب میرین کیبل میں خرابی، انٹرنیٹ سروس متاثر

ہم نیوز  |  Jun 18, 2024

عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کےمطابق سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی کی وجہ سے پاکستان کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی، ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی سامنے آئی ہے۔ایس ایم ڈبلیو 4 پاکستان کو ملانے والی 7سب میرین کیبلز میں سے ایک ہے۔

رواں سال کے مالی بجٹ سے ملک معاشی بحران سے باہر نکل آئے گا، رانا ثنا اللہ

پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل میں خرابی سے پیک اورز میں انٹرنیٹ سروس سست ہوسکتی ہے، ٹیمیں فالٹ کا تعین کرکے اسے دور کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس معمول پر آنے تک صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More