ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، نیوزی لینڈ نے پاپوا نیو گنی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ہم نیوز  |  Jun 18, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاپوا نیو گنی کو7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ٹاروبا میں کھیلے گئے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاپوا نیوگنی کی ٹیم آخری اوور کی چوتھی گیند پر 78 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاپوا نیوگنی کے بیٹرز کیوی بائولرخاص طور پر لیوکی فرگوسن کے سامنے بے بس نظر آئے جنہوں نے بغیر کوئی رن دیئے تین وکٹیں حاصل کیں۔

نیپال کو شکست ، بنگلہ دیش ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا

 اُن کے علاوہ ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور ایش سوڈھی نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے، پاپوانیو گنی کی جانب سے چارلس امینی  17 اور نورمان 14 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف 13 ویں اوور میں حاصل کر لیا، کیویز کی جانب سے ڈیون کونوے نے 35 ، ڈیرل مچل  19 اور کین ولیمسن نے 18 رنز بنائے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست ، بابر اعظم کو ٹیسٹ کی کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے خلاف ہارنے کے سبب سُپر ایٹ مرحلے سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More