ایران ، اسپتال میں آگ لگنے سے 9 مریض جاں بحق ، 15 زخمی

ہم نیوز  |  Jun 18, 2024

ایران کے شمالی شہر رشت کے اپستال میں آگ لگنے کے باعث 9 مریض جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق گائم نامی نجی اسپتال میں آگ مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے لگی ،طویل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

کویت ، عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

رشت میں واقع گیلان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے صدر محمد تاگی اشوبی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے آگ لگنے سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

انھوں نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ مرنے والے زیادہ تر مریض ہیں، انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اسپتال 250 بستروں پر مشتمل ہے، آگ لگنے کے وقت 142 مریض موجود تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More