تعلیمی شعبے کا فروغ، وزیر اعظم نے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی

ہم نیوز  |  Jun 25, 2024

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے تعلیمی شعبے کے فروغ اور تعلیمی ایمرجنسی کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

تعلیمی شعبے کے فروغ اور تعلیمی ایمرجنسی کے لیے قائم کردہ خصوصی ٹاسک فورس کے سربراہ وزیر اعظم خود ہوں گے۔

وفاقی وزرائے تعلیم و انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے جبکہ وفاقی سیکرٹری تعلیم ٹاسک فورس کے کنوینئر ہوں گے۔ صوبائی وزرائے تعلیم اور سیکرٹریز تعلیم بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور تعلیمی بورڈ سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب

عالمی بینک کے کنٹری ہیڈ ٹاسک فورس کے کو کنوینئر ہوں گے۔ یونیسیف، یونیسکو، ڈبلیو ایف پی، جائیکا، اے ڈی بی کے کنٹری ہیڈ ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے۔

نجی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کے نمائندے بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More