فرانس میں پرتشدد احتجاجی مظاہرہ، 9 افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Jun 25, 2024

پیرس: فرانسیسی جزیرے نیوکیلیڈونیا میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے کے دوران 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے پولیس اسٹیشن اور ٹاؤن ہال سمیت کئی عمارتوں کو آگ لگا دی۔ فرانسیسی حکومت نے حالات پر قابو پانے کے لیے فوج اور پولیس روانہ کر دی۔

انتخابی اصلاحات سے اقلیت بن جانے کے خدشہ پر مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخابات، جوبائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان مباحثہ ہو گا

نیوکیلیڈونیا میں پرتشدد واقعات میں ڈیڑھ ارب یورو سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

دوسری جانب پیرس میں سکھ برادری نے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس نے بھی شرکت کی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس موقع پر مظاہرین نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More