بارش کی مداخلت، افغانستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن

ہم نیوز  |  Jun 25, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے آخری میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان نے بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے اور بنگلا دیش کو جیتنے کے لئے 116 رنز کا ہدف دیا۔

اگر مطلوبہ ہدف بنگلا دیش 12.1 اوورز میں حاصل کر لیتا ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، افغانستان کو سادہ فتح ہی سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔

مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم قرار دے دیا، گروپ ون میں دلچسپ صورتحال

اگر بنگلہ دیش صرف میچ جیتتا ہے تو پھر آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ افغانستان اور بنگلا دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گی۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 19، ابراہیم زردان نے 18 اور عظمت اللہ عمر زئی نے 10 رنز بنائے۔ بنگلا دیش کی جانب سے رشاد حسین نے تین، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا، ہدف کے تعاقب نے بنگلا دیش نے 3.2 اوورز میں 31 رنز بنائے ہیں اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا ہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس اور سومیا سرکار وکٹ پر موجود ہیں، افغانستان کی جانب سے نوین الحق نے دو جبکہ فضل حق فاروقی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More