ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے بابر اور رضوان کا پارٹنر شپ ریکارڈ توڑ دیا

ہم نیوز  |  Jun 25, 2024

افغانستان کے ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے بابراعظم اور محمد رضوان کا پارٹنر شپ ریکارڈ توڑ دیا۔

افغان اوپنرز ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹنر شپ رنز بنانے والی جوڑی بن گئے۔

یہ ریکارڈ دونوں کھلاڑیوں نے بنگلا دیش کے خلاف سپرایٹ کے آخری میچ میں اپنے نام کیا۔

بارش کی مداخلت، افغانستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن

ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے اس ورلڈ کپ میں اب تک 442 رنز شراکت میں بنائے ہیں،افغان اوپنرز ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں چار ففٹی پلس شراکت کرنے والی جوڑی بھی بن گئے ہیں۔

دونوں کے درمیان تین سنچری شراکت بھی رہیں جو ایک ورلڈ کپ ایڈیشن کا ریکارڈ ہے، واضح رہے کہ بابر اعظم اورمحمد رضوان کی شراکت میں ورلڈ کپ 2021 میں 411 رنز بنے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More