انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈی ایل ایس طریقہ کار کے شریک موجد فرینک ڈک ورتھ 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
انگلش ماہر شماریات نے ٹونی لیوس کے ساتھ مل کر ڈی ایل میتھڈ تیار کیا تھا، انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈک ورتھ لیوس میتھڈ پہلی بار 1997 میں استعمال کیا گیا تھا۔
افغان کرکٹر پر میچ میں تاخیر کیلئے’’فیک انجری‘‘کا الزام لگ گیا
2001 میں اسے آئی سی سی نے باضابطہ طور پر اپنایا تھا۔ 2014 میں، اس کا نام بدل کرDuckworth-Lewis-Stern method رکھ دیا گیا۔
ڈک ورتھ اور لیوس دونوں کو جون 2010 میں ایم بی ای سے نوازا گیاتھا۔