انڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں: ’چیلنجنگ پچ پر انڈیا نے بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بالنگ بھی بہت اچھی کی‘

بی بی سی اردو  |  Jun 27, 2024

Getty Images

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے دی۔

جمعرات کے روز گیانا میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور انڈیا کی ٹیموں کے درمیان گیانا میں کھیلا گیا۔ بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ تاہم تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے باعث ہونے والا ٹاس انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

میچ کے آغاز سے ہی انڈیا کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ابھی 8 ہی اوورز کا میچ ہوا تھا کہ بارش کی وجہ سے میچ کو ایک مرتبہ پھر روک دیا گیا۔ 8 ویں اوور میں جب میچ رُکا تو انڈیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنائے بنائے تھے۔ تاہم کُچھ ہی دیر کے بعد بارش کے رُک جانے پر پچ سے کوورز کو ہٹا دیا گیا اور میچ ایک مرتبہ پھر شروع ہوا۔

انڈیا کی اننگزGetty Images

انگلینڈ کے خلاف انڈیا نے آغاز سے ہی تیز کھیلنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے اُسے آغاز میں ہی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ویرات کوہلی اس بار بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 9 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔

ویراٹ کے بعد بیٹنگ کے لیے رشبھ پنت آئے مگر وہ بھی بڑا سکور نہ کرسکے اور 4 رنز پر پویلین لوٹے گئے۔ ایسے میں انین ٹیم کے کپتان روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور وکٹ کے چاروں جانب اچھی شاٹس لگائیں۔

تاہم پھر روہت شرما 57 اور سوریا کمار یادیو 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس سب کے دوران بھی جو ایک بات انڈین کرکٹ ٹیم کی جانب سے دیکھائی دی رہی تھی وہ اُن کی جارحانہ حکمتِ عملی تھی۔ سوریا اور شرما کے آؤٹ ہو جانے کے بعد ہاردک پانڈیا نے اچھی بیٹنگ کی اور 23 رنز بنائے اور باؤنڈری پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ اُن کے بعد شیوم دوبے صفر اور اکشر پٹیل 10 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ جڈیجا 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3، عادل رشید، ٹوپلی، آرچر اور سام کُرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Getty Imagesانگلینڈ کی اننگز

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 25 اور جوز بٹلر 23 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ جوفرا آرچر 21 اور لیام لیونگسٹن 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے معین علی 8،فل سالٹ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جونی بیئرسٹو صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ سیم کرن اور عادل رشید 2، 2 رنز ہی بناسکے۔

انڈیا کے اکشر پٹیل اور کلدیپ یادیو نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جسپریت بمرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اکشر پٹیل مین آف دی میچ قرار پائے۔

Getty Images

دوسرے سیمی فائنل میں بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر کے باوجود اوورز میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ انڈیا اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میچ میں بارش کی پیشگوئی کے باوجود ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا تھا البتہ 250 منٹ یعنی 4 گھنٹے اور دس منٹ کا اضافی وقت مختص کیا گیا تھا۔

ریزرو ڈے نہ رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ ایونٹ کا فائنل 29 جون کو ہونا ہے اور سیمی فائنل اور فائنل میچ کے دوران صرف ایک ہی دن کا وقفہ تھا جس کی وجہ سے آئی سی سی نے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا۔ کیونکہ اگر ایسا کیا جاتا تو ٹیموں کو لگاتار تین دن ایونٹ کے اہم ترین میچز کھیلنا پڑتے۔

دوسرا سیمی فائنل اور سوشل میڈیا

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا کے مقابلہ پر دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی پرفارمنس نے سب کو ہی حیران کیا۔

انڈیا کی جانب سے جہاں بیٹنگ کے شعبے میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا وہیں انڈیا کے بالرز نے بھی انتہائی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کی پوری ٹیم کو ہی کُھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

https://twitter.com/sachin_rt/status/1806421913629290584

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز اور ماسٹر بلاسٹر کے نام سے مشہور سچن تندولکر نے بھی انڈین کرکٹ ٹیم کی اس بڑے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کامیابی پر ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

ایکس پر اپنے ایک پیغام میں سچن تندولکر کا کہنا تھا کہ ’چیلنجنگ پچ پر انڈیا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے ایک اچھا ٹوٹل دی۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’مڈل اوورز کی جادوگری نے انگلینڈ کو میچ سے باہر کر دیا۔ ہماری بولنگ بہت اچھی رہی۔ ایک شاندار ٹیم ایفرٹ تھی۔‘

https://twitter.com/faizanlakhani/status/1806408608466538772

ایکس پر صحافی فیضان لکھانی نے انڈیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی پرفارمنس پر لکھا کہ ’انگلینڈ کی پوری کی پوری بیٹنگ لائن آپ دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا کے سامنے بے بس دکھائی دی۔‘

اسی کے ساتھ ایک اور پوسٹ میں انھوں نے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی کپتانی کی بھی تعریف کی۔

https://twitter.com/BluntIndianGal/status/1806366332382023854

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ویراٹ کوہلی صرف 9 ہی رنز بنا سکے جس کے بعد جہاں انھیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں بہت سے سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی نظر آئے کہ جو انھیں حوصلہ دے رہے تھے۔

ایسے ہی پری کے نام سے ایک انڈین سوشل میڈیا صارف نے لکھا ’چن اپ چیمپ. آپ نے ہمیں آگے بڑھنے میں مدد کی ہے، ایک ناکامی اس فارمیٹ میں انڈین کرکٹ میں آپ کی شراکت کو کبھی ختم نہیں کر سکتی ہے۔‘

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے 9 وکٹوں سے یکطرفہ مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیکر پہلی مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

اب 29 جون کو ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل انڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں’جیتا ہوا میچ کیسے ہارا جاتا ہے، یہ کوئی پاکستان سے سیکھے‘: انڈیا کے خلاف شکست پر پاکستانی شائقین ٹیم پر برہمانڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں: ’ساری ٹیمیں آسٹریلیا سے گذشتہ ورلڈ کپ کا بدلہ لے رہی ہیں‘روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کی خراب فارم: کیا انڈیا آئی سی سی ٹورنامنٹ نہ جیتنے کی روایت توڑ سکتا ہے؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More