بنکاک: عثمان وزیر 13ویں انٹرنیشنل فائٹ جیت کر ناقابل شکست

ہم نیوز  |  Jun 28, 2024

پاکستان کے باکسر عثمان وزیر نے تھائی حریف کو ہراکر اپنی 13ویں انٹرنیشنل فائٹ جیت لی۔

بنکاک تھائی لینڈ میں ہونے والی اس فائٹ میں عثمان وزیر کا مقابلہ تھائی حریف سے تھا جسے انہوں نے تیسرے راؤنڈ میں ناک آوٹ کر دیا۔ عثمان وزیر اپنی تمام  13انٹرنیشنل  فائٹس جیت کر اب تک ناقابل شکست ہیں۔

پاکستانی باکسر ورلڈ یوتھ ٹائٹل، ایشین ٹائٹل اور مڈل ایسٹ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایشین ٹائٹل، مڈل ایسٹ اور ورلڈ یوتھ ٹائٹل جیت کر پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کیا۔ آج تک کوئی پاکستانی باکسر یہ ٹائٹل نہیں جیت سکا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے 13ویں فائٹ میں اپنے ورلڈ یوتھ ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا۔ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے میں ٹائٹل فائٹ کی فیس جمع نہیں کروا سکا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی گئی

عثمان وزیر نے کہا کہ حکومتی سپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے میرا ورلڈ یوتھ ٹائٹل بغیر لڑے واپس لے لیا گیا جو میں نے 9 سال کی مسلسل محنت اور اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان کے لیے جیتا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More