بجٹ 25-2024: بین الاقوامی فضائی سفر کے لیے ٹکٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ

اردو نیوز  |  Jun 28, 2024

پاکستان کی قومی اسمبلی نے بجٹ 2024-25 کی شق وار منظوری دے دی ہے جس میں بین الاقوامی فضائی سفر کے لیے ٹکٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی شق بھی منظور کی گئی ہے۔

یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کے لیے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12 ہزار 500روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

شمالی، وسطی اور جنوبی امریکہ کے سفر کے لیے بزنس، کلب اور فرسٹ کلاس ٹکٹ پر ٹیکس کی شرح ساڑھے تین لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

یکم جولائی سے امریکہ اور کینیڈا کے لیے بزنس کلاس اور کلب کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں ایک لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے سفر کے لیے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس دینا ہو گا۔

یورپ کے فضائی سفر کے لیے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

مشرق بعید، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فضائی سفر پر بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر دو لاکھ دس ہزار روپے ٹیکس ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More