پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کرکٹر محمد وسیم جونیئر کا مکہ میں نکاح

اردو نیوز  |  Jun 28, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے مکہ مکرمہ میں نکاح کر لیا۔

محمد وسیم جونیئر نے جمعرات کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے نکاح کی خبر دی۔

محمد وسیم جونیئر نے اپنی پوسٹ میں تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اپنی اہلیہ کے ساتھ خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ دوسری تصویر میں وسیم جونیئر کو اپنی اہلیہ کے ساتھ عمرہ کی سعادت ادا کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

فاسٹ بولر نے اپنی پوسٹ میں نکاح اور اہلیہ کے بارے میں مزید تفصیلات نہ بتائیں۔

وسیم جونیئر پاکستان کی تینوں فارمیٹ میں نمائندگی کر چکے ہیں۔ 

    View this post on Instagram           A post shared by Muhammad Waseem (@waseem.jnr)

سنہ 2021 میں بارباڈوس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 میچ سے پاکستانی ٹیم کے لیے ڈٰیبیو کرنے والے پیسر نے اب تک قومی ٹیم کی جانب سے مجموعی طور پر 51 میچز میں 72 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

شمالی وزیرستان میں 2001 میں پیدا ہونے والے وسیم جونیئر نے پاکستان کی دو ٹیسٹ، 20 ون ڈے اور 29 ٹی20 میچوں میں نمائندگی کی جس میں انہوں نے بالترتیب دو، 34 اور 36 وکٹیں حاصل کیں۔

وسیم جونیئر کی انسٹاگرام پوسٹ پر ساتھی کرکٹرز کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

لیگ سپنر شاداب خان نے اپنے تبصرے بھی لکھا کہ ’ماشااللہ، بہت بہت مبارک۔‘

عامر جمال نے تبصرہ کیا کہ ’ماشااللہ ، ماشااللہ، جانان آپ کے لیے بہت خوش ہوں۔ خوشحال رہو۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More