اسرائیلی جیل سے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت 54 فلسطینی رہا

ہم نیوز  |  Jul 02, 2024

اسرائیلی جیل سے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابوسلمیہ سمیت غزہ کے 54 شہریوں کو رہا کر دیا گیا۔

الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ نے جیل میں گزرے دنوں کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل کی قید میں فلسطینیوں پر دن رات بہیمانہ تشدد ہوتا ہے، میرے سر پر ضربیں لگائی جاتی تھیں۔

غزہ ، ریڈ کراس کے دفتر پر بمباری ، 22 فلسطینی شہید ، حماس نے اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا سامنا ہے، پوچھ گچھ کے لیے لے جانے والے بیشتر فلسطینیوں کو مار دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی سہولتیں حاصل نہیں۔ اسرائیلی ڈاکٹر اور نرسیں بھی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قیدیوں پر تشدد کرتے ہیں۔

مذاکرات میں اہم پیشرفت ، اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے مرحلہ وار تبادلے پر اتفاق

ابو سلیمہ نے کہا کہ انسانی حقوق تنظیمیں اور ادارے فوری اسرائیلی جیلوں کا دورہ کریں اور قیدیوں کے مصائب ختم کروائیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More