سوشل میڈیا پرشعیب ملک اور ثناء جاوید کے حوالے سےافواہیں یا حقیقت

سچ ٹی وی  |  Jul 02, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و اداکارہ ثناء جاوید کی حالیہ تصویر میں کھلاڑی کو دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شعیب ملک اور ثناء جاوید کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل تصویر میں اس جوڑے کو کراچی کے مقامی ریستوران میں ڈنر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر اس جوڑے نے میچنگ کرتے ہوئے سفید شرٹ اور نیلی جینز زیب تن کی ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی صارفین نے تشویش کا اظہار کیا اور شعیب ملک کی صحت کے حوالے سے سوال کرتے دکھائی دیئے۔

کئی صارفین کے مطابق رواں سال کے آغاز میں اپنی شادی کے موقع پر جوان دکھائی دینے والے شعیب ملک چند ماہ میں ہی بوڑھے دکھائی دینے لگے ہیں۔

بعض صارفین نے وائرل تصویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ثناء جاوید اور ثانیہ مرزا کا موازنہ بھی کیا اور کہا کہ شعیب ملک ثانیہ مرزا کے سامنے کم عمر دکھائی دیتے تھے لیکن اب ثناء جاوید کے ساتھ بوڑھے نظر آ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں 20 جنوری 2024ء کو شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کا اعلان بذریعہ سوشل میڈیا کیا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More