ستمبر میں اگلے انتخابات کی تیاریاں شروع ہو جائیں گی، فواد چوہدری کا دعویٰ

ہم نیوز  |  Jul 06, 2024

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ستمبر میں اگلے انتخابات کی تیاریاں شروع ہو جائیں گی۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کے کہنے پر پنجاب اسمبلی توڑی گئی۔ استعفے دینے اور اسمبلیاں توڑنے کی اقدام کی وجہ سے آج پی ٹی آئی زندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور شیر افضل مروت میں ہمت ہے تو خود بھی جیل جا کر دیکھ لیں۔ عمر ایوب خان پر موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ مذاق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں اختلافات، ناراض اراکین کا بانی کو خط لکھنے کا فیصلہ

فواد چودھری نے کہا کہ ہماری برطرفی کا خط کیا چیز ہے۔ ہم کوئی گریڈ 15 یا 21 کے ملازم ہیں جو خط سے آ جائیں اور چلے جائیں۔ ہماری پی ٹی آئی سے برطرفی کے خط کا رؤف حسن کو پتہ، ہمیں کوئی نہیں ملا۔ اگر میں تحریک انصاف میں نہ ہوتا تو وفاقی وزیر ہوتا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ستمبر میں اگلے انتخابات کی تیاریاں شروع ہو جائیں گی۔ پی ٹی آئی والوں کے ساتھ جو ظلم پنجاب میں ہوا وہ خیبر پختونخوا اور سندھ والوں کے ساتھ نہیں ہوا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دوران قید 63 کتابیں پڑھنے کا موقع ملا جبکہ جیل میں ایک کتاب لکھی جس میں 1993 سے آج تک کے بحرانوں کے بارے میں لکھا ہے۔ جس پر بھی بہیمانہ تشدد ہو گا وہ تو پھر بھاگے گا ضرور۔ ہم اس نظام کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں اب جو ہو گا دیکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More