ایران صدارتی انتخابات ، مسعود پزشیکان نے میدان مار لیا

ہم نیوز  |  Jul 06, 2024

ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے مطابق اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے میدان مار لیا۔

مسعود پزشیکان کوکو مخالف امیدوار سعید جلیلی پر ساڑھے 11 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی واضح برتری حاصل ہے۔ ایرانی وزارت داخلہ نے مسعود پزشیکان کی کامیابی کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکا، برطانیہ اور جرمنی نے روس کے صدارتی انتخابات کو مشکوک قرار دیدیا

وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ روز رن آف مرحلے میں تقریباً 3 کروڑایرانی شہریوں نے ووٹ کاسٹ کیا ، صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 49 اعشاریہ 8 فیصد رہا۔

اب تک ایک کروڑ 65 لاکھ 46 ہزار ووٹوں کی گنتی مکمل کی گئی ہے جن میں سے مسعود پزپشکیان کو 86 لاکھ 94 ہزار اور سعید جلیلی کو 75 لاکھ 35 ہزار ووٹ ملے ہیں۔

فرانس انتخابات ، دائیں بازو کی جماعت کا راستہ روکنے کیلئے مخالف جماعتیں متحد ، 200 امیدوار دستبردار

واضح رہے کہ 28 جون کو ایران میں صدارتی انتخاب منعقد ہوئے تھے، تاہم کوئی بھی امیدوار مطلوبہ 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں  کرسکا تھا جس کے بعد 5 جولائی کو صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More