محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

ہم نیوز  |  Jul 06, 2024

محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کوئٹہ میں ہوگا۔

پاکستان پر بیرونی قرض 130 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگیا

مولانا عبدالخبیر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے اراکین شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے، زونل کمیٹیاں شہادتیں موصول کر کے اسے مرکزی کمیٹی تک پہنچائیں گی۔

محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ہی کریں گے۔ چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم اتوار کو ہو گی اور نہ نظر آنے کی صورت میں یکم محرم بروز پیر آٹھ جولائی کو ہوگی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں یکم محرم اتوار کو ہونے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پاکستان میں آج چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے اس لحاظ سے یکم محرم بروز پیر ہونے کا امکان ہے۔

پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان

دوسری جانب پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے محرم الحرام سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، محرم الحرام میں 14ہزار پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔

ٹریفک رواں رکھنے کے لیےایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، محرم الحرام کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے،  کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے حساس مقاما ت کی سی سی ٹی وی نگرانی کی جائیگی، ترجمان پولیس کے مطابق شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More