ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Jul 06, 2024

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، اسلام آباد، بالائی / وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش جبکہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقاما ت پرموسلادھار بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، 7 سے 10 محرم الحرام تک ڈبل سواری پر بھی پابندی

مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، سرگودھا اورخوشاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔

اس دوران پنجاب کے چند مقاما ت پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے، بھکر، لیہ، تونسہ، راجن پور، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن، بہاولنگر اور بہاولپور میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، صوابی،مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو،کرک، ٹانک، خیبر، مہمند، باجوڑ، کرم، لکی مروت، وزیرستان، بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پرموسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان پر بیرونی قرض 130 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگیا

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، کوئٹہ، زیارت،پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب،بارکھان، کوہلو،شیرانی، موسیٰ خیل، قلات، خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس وقت بھی مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 30 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی میں نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ، گوالمنڈی پل پر پانی کا بہاؤ 4 فٹ تک پہنچنے پر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More