9 مئی واقعات، پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی، ثبوت سامنے لائیں گے، رانا ثنا اللہ

ہم نیوز  |  Jul 07, 2024

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی۔ جس کے ثبوت وقت آنے پر عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی کا محرم کے آغاز میں جلسہ کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں تھا۔ وہ سیاسی طور پر افراتفری پیدا کرنے کے لیے جلسہ کرنا چاہ رہی تھی۔ ان کا مقصد کبھی نیک نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے کسی بنیاد پر پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہو گی۔ ثبوت موجود ہیں کہ جیل میں منصوبہ بندیاں ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 2 ہزار سے زائد بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی کو پاکستان میں ہنگامہ آرائی اور افراتفری کے لیے بیرونی مدد حاصل تھی۔ پی ٹی آئی نے جو سارا کچھ کیا اس کو بیرونی فنڈنگ حاصل تھی۔ دشمن ممالک پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کابینہ نے فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی کے خلاف بیرونی مدد کے ثبوت بھی پیش کیے جاسکتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو عدالت نے اجازت نہیں دی کہ جیل میں سیاسی کانفرنسز اور میٹنگز کریں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو یہ اجازت نہیں کہ وہ جیل میں رہ کر ایسی منصوبہ بندی کریں کہ باہر افراتفری ہو۔ آڈیو ویڈیو ثبوت ہمارے پاس نہیں مگر جن کی ذمہ داری ہے اور ڈیوٹی ہے ان کے پاس موجود ہیں۔ نواز شریف پر بھی پابندی لگائی گئی تھی کہ وہ جیل میں کسی سے نہ مل سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More