بالی ووڈ کے سینیئر اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا نے ان کی فیملی کے اندرونی معاملات کو میڈیا پر لانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شتروگھن سنہا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میری فیملی بھی عام بھارتی خاندان کی طرح ہے جس طرح ہر فیملی کے درمیان اختلافات پیدا ہو جاتے ہیں، میری فیملی میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔
سوناکشی سنہا شادی سے متعلق والدین سے سوال کرنے پر ناراض
شتروگھن سنہا نے کہا کہ اگر میری فیملی کے افراد کے درمیان کچھ اختلافات چل رہے ہیں تو اس پر زیادہ شور مچانے کی ضرورت نہیں ، میرے خیال میں کسی سازش کے تحت میری فیملی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میرے بیٹے لُو سنہا نے اپنی بہن سوناکشی کی شادی میں شرکت نہیں کی تو یہ کوئی بڑی بات نہیں، اگر اب کسی نے میری فیملی کے بارے میں کوئی بات کی تو برداشت نہیں کروں گا۔