چین ، ہوا کے بگولے سے تباہی ، 5 افراد ہلاک ، 100 زخمی ، ہزاروں گھروں کو نقصان

ہم نیوز  |  Jul 07, 2024

چین میں ہوا کے بگولے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ، طاقتور بگولے سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ، 5 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوا کے بگولے نے مشرقی چین کے ایک ٹاؤن میں انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ طاقتور بگولے نے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا جبکہ گھروں کی چھتیں بھی ہوا میں اڑ گئیں، تیز ہواؤں کے باعث 2800 سے زائد گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

امریکا اور چین میں بگولوں سے تباہی ، کئی عمارتیں ، مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ، 5 افراد ہلاک

انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ، علاقے سے ملبہ ہٹانے سمیت دیگر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے اپریل میں بھی ہوا کے بگولے نے چین کے جنوبی شہر گوانگزو میں تباہی مچائی تھی جس میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More