انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا کے جج نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
وارنٹ جاری ہونے کے بعد میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ ایف ٹین میں واقع عمر ایوب کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
پولیس نے میرے گھر چھاپہ مارکر لیپ ٹاپ ضبط کرلیا، شیر افضل مروت
اسلام آباد کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمر ایوب انسداد دہشتگردی کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔
دوسری جانب عمر ایوب نے کہا ہے کہ کہ اسلام آباد پولیس اور میانوالی پولیس نے میرے گھر چھاپا مارا ہے ، وفاقی، صوبائی حکومت اور ایجنسیاں مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں ، وفاقی، صوبائی حکومت اور ایجنسیاں مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں۔