پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 5 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے ، 55 پیسے ہو گئی۔
ترسیلات زر 10.7 فیصد بڑھ کر 30.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ اسٹاک ایکسیچینج کے 100 انڈیکس میں 365 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 79 ہزار 762 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 79 ہزار 397 پوائنٹس پر بند ہوا۔