عوام تیار ہوجائیں، حکومت نے بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی

سچ ٹی وی  |  Jul 25, 2024

حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 2.10 روپے فی یونٹ مزید اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے پہلے سے مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے، جس میں ایک ماہ کے لیے فی یونٹ قیمت 2 روپے 10 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں مانگا گیا ہے اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اس درخواست پر 31 جولائی کو سماعت کرے گی۔

درخواست منظوری کی صورت میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More