لورالائی میں مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
ڈی جی خان روڈ شیر جان کڈی کے مقام پر الٹ گئی ، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا۔
نوشہرہ ، رشکئی انٹر چینج کے قریب بس الٹ گئی ، 5 افراد جاں بحق ، 13 زخمی
اطلاع ملنے پر لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پہنچ گئی اور اپنی مدد آپ کے تحت مسافر کوچ میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی ، بعد ازاں ریسکیو عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق نجی کمپنی کی بس ملتان سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔