ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے، افغان کرکٹرز

ہم نیوز  |  Jul 27, 2024

ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے، افغان بورڈ کے بعد کرکٹر محمد نبی اور وکٹ کیپر رحمان اللہ گرباز نے بھی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔

گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی سالانہ میٹنگ میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین واعظ اشرف اور نصیب خان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات میں ٹیم پاکستان بھیجنے کی حامی بھری تھی۔

پیرس اولمپکس 2024، غلطی پر غلطی، جنوبی کوریا کا تعارف شمالی کوریا کے طور پر کرا دیا گیا

افغانستان کرکٹ بورڈ، محمد نبی اور رحمان اللہ گرباز نے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے میزبان ملک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں کھیلیں گے۔

سابق افغان کپتان محمد نبی نے شائقین پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جھوٹی خبروں کو نظر انداز کریں، افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اکاؤنٹس کے ذریعے خبریں پھیلائی جارہی تھیں کہ بھارت کی طرح افغان ٹیم میں سیکیورٹی خدشات کے باعث چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کا رخ نہیں کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More