مسافر طیارہ رن وے سے پھسل گیا

سچ ٹی وی  |  Sep 09, 2024

انڈونیشیا کے مشرقی علاقے پاپوا میں ایک طیارہ رن وے سے پھسل گیا جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے، طیارے میں 48 افراد سوار تھے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کا ہوا بازی کی حفاظت کا ریکارڈ خراب ہے اور پاپوا پہاڑوں سے ڈھکا ہوا علاقہ ہے جہاں بار بار خراب موسم کی وجہ سے پرواز میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

تریگانا ایئر سے تعلق رکھنے والا اے ٹی آر 42 طیارہ پیر کی صبح یاپین جزیرے کے دور دراز علاقے کے ایک ہوائی اڈے سے پاپوا کے دارالحکومت جیا پورہ کے لیے اڑان بھرتے ہوئے رن وے سے پھسل گیا۔

پرواز میں ایک بچے سمیت 42 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے۔

مقامی پولیس کے سربراہ آرڈیان یوکی ہرکاہیو نے ایک بیان میں کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ تمام مسافر بچ گئے اور انہیں جانچ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایسا دوبارہ کبھی نہیں ہو۔

مقامی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے سے کچھ مسافر زخمی ہوئے اور کچھ صدمے کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا اپنے ہزاروں جزائر کو جوڑنے کے لیے ہوائی نقل و حمل پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، لیکن پاپوا ایک خاص طور پر مشکل علاقہ ہے۔

2015 میں تریگانا ایئر کا ایک طیارہ وہاں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار تمام 54 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More