نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قانون سازی کرنا حکومت کا آئینی حق ہے، سب مل کر کام کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔
سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے چھپ کر قانون سازی ہو رہی ہے، ایک حکمت عملی بھی ہوتی ہے، قانون سازی ہمارا کام ہے، ماضی میں ہر کوئی قانون سازی کرتا رہا ہے، ہمیں اصولوں کی سیاست کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔
حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں یا اپوزیشن کے ساتھ جلد پتہ چل جائے گا، مولانا فضل الرحمن
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں آدھے گھنٹے میں 22 ترامیم ہوئی تھیں، میثاق جمہوریت میں آئینی عدالتوں کا خاکہ موجود ہے، چیئر مین سینیٹ مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہیں کہ میرے پاس نمبرز ہیں یا نہیں؟ چیئر مین صاحب یہ آپ کا کام نہیں ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی تجویز پر خصوصی کمیٹی بنائی گئی تھی، خصوصی کمیٹی کا قیام پارلیمان کا وقار بحال کرنے کیلئے ہے، پارلیمان کے وقار کو بحال کرنے کیلئے مل کر کو شش کرنی چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین اڈیالہ جیل سے رہا
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ قانون سازی کرنا حکومت کا آئینی حق ہے، میں بھی مانتا ہوں ملک پیچھے گیا ہے لیکن ہمیں مسائل کا حل نکالنا ہے، اگر ہم مل کر کام کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔