سندھ حکومت کا معذور افراد کیلئے منفرد منصوبے کا اعلان

ہم نیوز  |  Sep 15, 2024

کراچی: سندھ حکومت نے افراد باہم معذوری کے لیے نئے اور منفرد منصوبے کا اعلان کر دیا۔

کراچی کے ڈی ایچ اے فیز 4 میں کراچی ووکیشنل اینڈ ٹریننگ سینٹر کے تحت قائم کردہ کیفے خودی کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کیفے خودی میں خصوصی نوجوانوں کے لیے ملازمتوں اور انٹرن شپ کے مواقع کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خصوصی افراد کی صلاحیتوں کو اجاگر کرے گا۔ اور انہیں خود مختار بنانے میں مدد دے گا۔

وزیراعلی سندھ نے کیفے خودی کے قیام کو خصوصی بچوں کے لیے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بچوں کی فلاح و بہبود اور خودمختاری میں نمایاں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کے کورنگی روڈ پر 75 ایکڑ پر مشتمل انکلیو سیو سٹی بنائیں گے۔ جو خصوصی افراد کو مثالی ماحول فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ارکان نہیں چاہتے کہ ان کی جماعت کا بانی جیل سے باہر آئے، حنیف عباسی

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس منصوبے میں 20 ایکڑ پر مشتمل ایک خوبصورت اور وسیع پارک شامل ہو گا۔ جہاں خصوصی بچے خوشی سے کھیل سکیں گے۔ جبکہ فلاحی اداروں کے مراکز کے لیے بھی ایک بڑی عمارت مختص کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اس منصوبے کے لیے مخیر حضرات اور فلاحی اداروں سے مدد کی اپیل کی۔ یقین دلایا کہ سندھ حکومت کی شراکت داری مستقل رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More