معروف ماہر علمِ نجوم کا خود سے متعلق بڑا دعویٰ

سچ ٹی وی  |  Sep 15, 2024

پاکستانی معروف ماہر علمِ نجوم سمیعہ خان کا کہنا ہے کہ یہ جانتے ہوئے کہ میری قسمت میں شادی کا سُکھ نہیں ہے، دوسری شادی خاندان کے دباؤ میں آکر کی۔

قسمت میں شادی کی ناکام زندگی کے باوجود بھی دو شادیاں کرنے والی سمیعہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔

دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میری قسمت میں لکھا ہے کہ میری شادی شدہ زندگی ناکام ہو گی، میری زندگی میں کامیاب شادی کا سُکھ نہیں ہے اور یہ بات پہلی شادی کے بعد پتہ چلی۔

انہوں نے بتایا کہ میری پہلی شادی 1991ء یا 1992ء میں ہوگئی تھی، پیشگوئی کرنے کا شوق تو بچپن سے تھا لیکن کبھی یہ علم سیکھا نہیں تھا لیکن جب شادی کے بعد کسی نے مجھے یہ بتایا کہ میری زندگی میں کامیاب شادی کی خوشی نہیں ہے اور میری شادی شدہ زندگی میں بھی مسائل شروع ہوگئے تھے تو میں نے تجسس میں آکر 4 علوم سیکھے۔

سمیعہ خان کے مطابق علم سیکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ واقعی میری قسمت میں یہ خوشی نہیں ہے یا تو میری شادی ختم ہو جائے گی یا پھر میں بیوہ ہو جاؤں گی، یہ ہی وجہ ہے کہ پہلی شادی 21 سال بعد ختم ہو گئی۔

ماہرِ علمِ نجوم نے مزید بتایا کہ پہلی شادی سے پہلے تو یہ علم نہیں تھا لیکن دوسری شادی کے وقت یہ علم تھا کہ شادی ناکام ہوگی اس لیے دوسری بار شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، مگر والدہ پریشان تھیں کہ ان کے بعد میرا کیا ہوگا، میں اکیلی رہ جاؤں گی، صرف ان کی خوشی کی خاطر اور ایک مذہبی اسکالر کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے دوبارہ شادی کی لیکن شوہر کا چند ماہ بعد انتقال ہو گیا۔

انہوں نے مذہبی اسکالر کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ میرے شوہر کے انتقال پر بہت روئے تھے اور انہیں افسوس بھی رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More