قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہر صورت ہوگا،طارق فضل چوہدری

ہم نیوز  |  Sep 15, 2024

مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ آرڈر آف دی ڈے کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہر صورت ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیٹی اجلاس کے بعد دیکھیں گے کہ آئینی ترمیم پیش ہوتی ہے یا نہیں۔

سینیٹ کا اجلاس صبح تین چار بجے تک جا سکتا ہے ، ایمل ولی خان

قبل ازیں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سےبی این پی وفد نے ملاقات کی ،بی این پی وفد نے ساجد ترین کی سربراہی میں وفاقی وزیر قانون سے ملاقات کی۔

وزیرقانون سے ملاقات کروانے میں صادق سنجرانی نے کردار ادا کیا،ملاقات میں بی این پی وفد کو آئینی ترمیم سے متعلق بریفنگ دی گئی،وفاقی وزیر قانون سے ملاقات کی تصدیق ساجد ترین نے کردی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More