عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا ایک دن بعد پھر مہنگا ہوگیا۔
پاکستان میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
فی تولہ سونے کے نرخ 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 10 گرام کے سونے کی قیمت 685 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 30 ہزار 195 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 3 سوروپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونا 8 ڈالر مہنگا ہوگیا جس سے فی اونس سونا 2577 ڈالرکی سطح پر پہنچ گیا ہے۔