پی ایس ایل سیزن 10 سے متعلق اجلاس ناگزیر وجوہات کے باعث ملتوی

ہم نیوز  |  Sep 28, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 سے متعلق آن لائن میٹنگ ملتوی کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 سے متعلق آن لائن میٹنگ ملتوی کرنے کے حوالے سے تمام فرنچائزز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 2025 پشاور زلمی اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گی، جاوید آفریدی

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سے متعلق میٹنگ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کی ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی نے فرنچائزز سے رابطہ کرکے آئندہ ہفتے میٹنگ شیڈول کرنے کیلئے آگاہ کرنے کا کہہ دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی ایس ایل 10 پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More