’110 لیٹر‘ خون کا عطیہ دینے والی مشہور ’بلڈ فیملی‘ کون ہے؟

اردو نیوز  |  Oct 03, 2024

جب کبھی بھی کوئی مدھیا پردیش کی ’بلڈ فیملی‘ کے بارے میں پوچھتا ہے تو فوری طور پر نارنگ خاندان کا ذکر سامنے آتا ہے۔

نیوز 18 کے مطابق اس خاندان نے 220 مرتبہ خون کا عطیہ دیا ہے جو کے تقریباً 110 لیٹر بنتا ہے۔

جبل پور کی رہائشی اس فیملی کے ’بلڈ مین‘ سربجیت سنگھ نارنگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک 161 مرتبہ خون کا عطیہ دیا ہے۔

55 برس کے سربجیت سنگھ نے پہلی مرتبہ 1989 میں خون کا عطیہ دیا۔ اُن کی اہلیہ اور دو بچے ہیں۔ ان کی اہلیہ جن کا بلڈ گروپ نیگیٹیو بی ہے، انہوں نے اب تک 22 مرتبہ خون کا عطیہ دیا ہے۔

اُن کے بڑے بیٹے سکھ نام سنگھ نارنگ نے 40 مرتبہ خون کا عطیہ دیا ہے جبکہ اُن کے چھوٹے بیٹے سکھڑ سنگھ نارنگ جن کی عمر 19 سال ہے، وہ پانچ مرتبہ خون کا عطیہ دے چکے ہیں۔

اس بارے میں سربجیت سنگھ نارنگ نے بتایا کہ وہ ایک مرتبہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچے سے ملے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ تھیلیسیما ایک خطرناک بیماری ہے جس میں خون کی بار بار ضرورت پڑتی ہے۔ یہ بات میرے دماغ میں گھومتی رہی۔ جب میں گھر واپس آیا تو میں نے اس کا ذکر اپنی اہلیہ سے کیا۔ پھر اس کے بعد میں نے اپنی فیملی کے ساتھ عہد کیا کہ ہم خون کا عطیہ کرتے رہیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس کے بعد ہم نے مل کر 220 مرتبہ سے زیادہ خون عطیہ کیا ہے۔‘

سربجیت نارنگ مزید کہتے ہیں کہ ’میں نے اپنی زندگی میں بہت سی چیزیں دیکھی ہیں۔ جب والدین کو خون کی ضرورت ہوتی ہے تو بچے اپنی والدین کو خون عطیہ کرنے پر جھجھکتے ہیں۔ وہ بہت بہانے بناتے ہیں کہ ہم کمزور ہیں اور خون کے لیے کسی اور سے رابطہ کریں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More